اورنگی ٹاؤن میں ایم ایم ایل کے الیکشن آفس کاافتتاح

MML pic 01کراچی ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہمیشہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو فراموش کیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو ان کے حقوق دلائے جائیں۔ ہم متوسط طبقے کو آگے لانا چاہتے ہیں۔ خدمت کی سیاست سے ہی عوام کے مسائل حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن میں الیکشن آفس کے افتتاح اور مستحق گھرانوں میں عید پیکیج کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ملی مسلم لیگ کے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے مقامی حمایت یافتہ امیدواروں کے علاوہ معززین علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والوں کے احتساب کا وقت آگیا ہے۔ جب تک عوام کو ان کے حقوق نہیں ملتے معاشرے میں انصاف قائم نہیں ہوگا۔ ماضی میں حکمرانوں نے تمام توجہ جائیداد بنانے اور اس کے دفاع پر مرکوز کی۔ ملی مسلم لیگ متوسط طبقے کو آگے لاکر عوام کو ان کے حقوق دلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر سے نمائندوں کو الیکشن کے لیے میدان میں اتار دیا ہے۔ زبردست انتخابی مہم چلاکر بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ اتحاد کے ذریعے دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملاکر نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں گے۔ آئندہ الیکشن میں کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کو عوام مسترد کریں گے۔

Top