مولاناامیرحمزہ 13جنوری کوکراچی پہنچیں گے

molana-ameer-hamzaکراچی جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ ایک روزہ دورے پر 13 جنوری کو کراچی پہنچیں گے۔ وہ مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں اجتماع جمعہ اور نیو کراچی میں ”دفاع امت کانفرنس“ سے خطاب کریں گے۔ جماعۃ الدعوۃ شعبہ دعوت و اصلاح کراچی کے مسؤل حافظ محمد امجد کا کہنا ہے کہ 13 جنوری کی دفاع امت کانفرنس سے مولانا امیر حمزہ کے علاوہ جماعت اسلامی سندھ کے امیر معراج الہدیٰ صدیقی، جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی، جمعیت علمائے اسلام (س) کے سیکرٹری جنرل حافظ احمد علی، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب احمد اعوان، جمعیت اہلحدیث سندھ کے رہنما ضیاءالحق بھٹی، جماعت غربا اہلحدیث کے نائب امیر انس مدنی، جماعۃ الدعوۃ کے ضلعی مسئول عمران بھٹی و دیگر بھی خطاب کریں گے۔ انہوں نے اجتماع جمعہ اور کانفرنس میں اہالیان کراچی سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

Top