پی پی پی شرقی کاحسن اسکوائر پررکنیت سازی کیمپ

14-2-2018aکراچی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کی جانب سے رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں حسن اسکوائر پر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند، قائم مقام جنرل سیکریٹری عبدالرحیم ، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شکیل چوہدری اور سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے کیا۔ اس موقع پر ریاض بلوچ، ظریف شاہ، ایوب عتیق، لیاقت لودہی، ارشد جان، جاوید خاصخیلی، الیاس گبول، سرور خان غازی، فرحان غنی، خاور شاہ، منظور منگی، فراز احمدسمیت خواتین وکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کیمپ میں سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کراچی شہریوںکے رکنیت سازی کے فارم بھی فل کئے۔ اس موقع پر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کا بھروسہ اور اعتماد پیپلز پارٹی پر مزید بڑھ رہا ہے،28جنوری سے جاری رکنیت سازی مہم میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لوگ پارٹی کے رکن بن رہے ہیں۔ ممبر سازی کیمپ میںلوگوں کی بھرپور تعداد چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام خوف کی فضا سے باہر نکل چکی ہے اورمظلومیت کا لبادہ اوڑھے کراچی کے عوام کی ہمدردی سمیٹنے کی کوشش کررہی ہے مگر کراچی کی باشعور عوام ان مفاد پرست ٹولوں کو پہچان گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس سال ہونے والے الیکشن میں پورے پاکستان سمیت کراچی سے بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔

Top