جماعتوں سے رابطے،حکومت سازی،پی پی کااہم اجلاس طلب

president-asif-ali-zardariکراچی پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس آج بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کے اہم اجلاس میں پارٹی کی مرکزی قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں ہم خیال جماعتوں سے رابطوں، انتخابات کے بعد کی صورتحال اور سندھ میں حکومت سازی کے امور پر غور کیا جائے گااجلاس میں یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، خورشید شاہ، رحمان ملک، نوید قمر، مراد علی شاہ، قائم علی شاہ اور قمرالزمان کائرہ سمیت دیگر بھی شرکت کریں گے۔

Top