PTI کے ثمرعلی خان کاآئندہ الیکشن نہ لڑنے کااعلان

samar aliکراچی سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن ثمرعلی خان نے آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔نجی چینل کے مطابق سندھ اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے ثمر علی نے کہا کہ انہوں نے سیاست میں آکروقت ضائع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن میں آکرانسان ضائع ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں لوگوں کو روٹی،کپڑااور مکان نہیں مل رہا۔ثمر علی خان کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے نعرےبلند کر دیے۔ثمرعلی خان نے مزید کہا کہ انہوں نے آئندہ الیکشن نہ لرنے کا فٰصلہ کر لیا ہے۔

Top