انتخابات،لگتا ہے نتیجہ پہلے سے طے ہوچکاہے،فاروق ستار

farooq sattar aکراچی ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ لگتا ہے عام انتخابات میں میچ فکس ہے اور نتیجہ پہلے سے طے ہوچکا ہے۔نجی چینل کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی مہم میں تیزی آرہی ہے، انتخابات سے کچھ دن قبل ماحول کچھ اور نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اہل سیاسی جماعت کوئی ہے تو ایم کیو ایم ہے، ہماری طرح کم پیسوں پر کوئی الیکشن لڑکے دکھائے۔ایک سوال کے جواب میں ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھاکہ لگتا ہے میچ فکس ہے اور نتیجہ پہلے سے طے ہوچکا ہے۔

Top