جسٹس وجیہ الدین کادورہ،متعدد رہنمائوں کاساتھ دینے کااعلان

wajeeh uddinکراچی عام لوگ اتحاد کے سربراہ جسٹس وجیہ الدین کا دورہ پنجاب، مختلف تنظیموں کے رہنماوں کی عام لوگ اتحاد میں شمولیت اور جدوجہد میں ساتھ دینے کے اعلانات۔ جسٹس(ر) وجیہ الدین کے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں تنظیمی دوروںپر ہیں ۔لاہور میں تقریب کے دوران کسان پارٹی کے رہنما سمیت دیگر مقامی تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے عام لوگ اتحاد کی پالیسیوں کو پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی جاری تحریک میں ہر طرح کا ساتھ دینے اعلان کیا ہے،اس موقع پر جسٹس(ر) وجیہ الدین نے کہا کہ چوہدری انور کی ساتھیوں سمیت عام لوگ اتحادکی تقریب میں آمد اور عام لوگ اتحاد کے منشور کا مکمل ساتھ دینے کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ملک کے کسانوں کی معروف جماعت کسان پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری انور نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت تقریب میں شریک تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کسان پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) وجیہ الدین نے ملک کی بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں ۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت ہر طرح سے عام لوگ اتحاد کی جدوجہد میںساتھ دے گی۔انہوںنے مزید کہا کہ ملک کی تمام سیاسی و دیگر جماعتوں سے عوام اب مایوس ہوچکے ہیںملک کی موجودہ صورتحال میں عام لوگ اتحاد پاکستانی عوام کیلئے امید کی کرن ہے ۔ اس موقع پر جسٹس (ر) وجیہ الدین نے چوہدری انور سمیت ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیااور انہوں نے عام لوگ اتحاد کی دعوت و منشور سے متعلق خصوصی گفتگو کی۔ اس موقع پر عام لوگ اتحاد کے جنرل سیکریٹری اظہر جمیل بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ جسٹس (ر) وجیہ الدین ان دنوں تنظیمی دورے کے سلسلے میں ملتان اور لاہور کا دورہ کرچکے ہیں ۔

Top