زینب درندگی کیس دفن ہونے نہیں دیں گے،علامہ اورنگزیب

allama orangzaibکراچی قصورمیں ننھی کلی کوبے دردی سے کچلنے والے انسان نمادرندوں کی عدم گرفتاری پر مرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی نے جامع مسجدابراہیم خلیل اللہ ملیر،صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی نے جامع مسجدصدیق اکبرؓناگن چورنگی،علامہ تاج محمدحنفی نے جامع مسجدیوسفی لیمارکیٹ، سیدمحی الدین شاہ نے جامع مسجدگلزارمدینہ اولڈ مظفرآبادکالونی،علامہ خالدمحمودارشدنے گلشن حدید،مولاناطارق مسعودنے جامع مسجدابوہریرہؓ مانسہرہ کالونی،مولاناعادل عمرنے جامع مسجدفاروق اعظمؓ اسلام چوک اورنگی میں اجتماعات جمعہ اوراحتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معصوم ننھی کلی زینب درندگی کیس کومنطقی انجام تک پہنچائے بغیرکسی بھی صورت دفن ہونے نہیں دینگے،اگرمجرم کی گرفتاری میں ماضی کی طرح بے حسی کی روایت برقراررکھی گئی توپھرانسان نمابھیڑیوں کے حوصلے مزید بلندہوتے جائیںگے اورزینب جیسی معصوم کلیاں مزیدروندی جاتی رہیںگی،زینب قتل کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ازخودنوٹس لیاجاناانتہائی خوش آئنداقدام ہے،امیدہوچلی ہے کہ ان شاءاللہ جلدانسان نمادرندے اپنے منطقی انجام کوپہنچیںگے۔

Top