لو لگنے (Heat stroke)سے موت کیوں ہوتی ہے؟(حکیم خالد)

موسم گرما میں لُو (Heat Stroke) کے حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ

ہم سب دھوپ میں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے؟ ہمارے جسم کا درجہ حرارت ہمیشہ 37 °hk ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس درجہ حرارت پر ہی ہمارے جسم کے تمام اعضاءصحیح طریقے سے کام کر پاتے ہیں۔ پسینے کے طور پر پانی باہر نکال کر جسم 37 ° سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے، مسلسل پسینہ نکلتے وقت پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہے. اس کے علاوہ بھی پانی بہت کارآمد ہے، جسم میں پانی کی کمی ہونے پر ہمارا جسم پسینے کے ذریعے ہونے والے پانی کے اخراج کو روکتا ہے. (یعنی بند کر دیتا ہے)۔ جب باہر درجہ حرارت 45 ° ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے اور جسم کا کولنگ سسٹم رک ہو جاتا ہے، تب جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری سے زیادہ ہونے لگتا ہے۔ جسم کا درجہ حرارت جب 42 ° سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تب خون گرم ہونے لگتا ہے اور خون میں موجود پروٹین پکنے لگتا ہے.
پٹھے کڑکنے لگتے ہیں اس دوران سانس لینے کے لئے ضروری پٹھے بھی کام کرنا بند کر دیتے ہیں. جسم کا پانی کم ہو جانے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے، بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے، اہم عضو (بالخصوص دماغ) تک خون کی رسائی رک جاتی ہے.جس سے انسان کوما میں چلا جاتا ہے اور اس کے جسم کے ایک کے بعد ایک عضو دھیرے دھیرے کام کرنا بند کر دیتے ہیںاور اس طرح اس کی موت ہو جاتی ہے.گرمی کے دنوں میں ایسے مسائل ٹالنے کے لئے مسلسل پانی پیتے رہنا چاہئے، اس سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت 37 ° برقرار رہ پائے گا اس بات پر ہمیں توجہ دینا چاہئے.
آنے والے دنوں میں اکونکس(Equinox ) کے گہرے اثرات کئی علاقے اس کی زد میں ہوں گے. لہذا ازارہ کرم دوپہر 12 سے 3 کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، کمرے یا آفس میں رہنے کی کوشش کریں.اس وقت درجہ حرارت 40 ڈگری کے آس پاس ہوگا.موسم کی یہ سختی جسم میں پانی کی کمی اور لو لگنے والی صورتحال پیدا کر دے گی.(یہ اثرات خط استوا کے ٹھیک اوپر سورج چمکنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں)
اس حوالے سے یہ تاکید سمجھیں کہ خود کو اور اپنے متعلقین کو پانی کی کمی میں مبتلا ہونے سے بچائیںاوربلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال hk2کریں.گردے کی بیماری والے مریض فی دن کم از کم 6 سے 8 لیٹر پانی پینے کی کوشش کریں.اس دوران اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ
جہاں تک ممکن ہو بلڈ پریشر پر نظر رکھیں. ان نکات پر عمل نہ کیا گیا تو اس کے نتیجے میں کسی کو بھی لو لگنا یعنی ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے.ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہائیں. گوشت کا استعمال بند یا کم از کم کریں. پھل اور سبزیاں کھانے میں زیادہ استعمال کریں.گرمی کی لہر کوئی مذاق نہیں ہے. ایک غیر استعمال شدہ موم بتی کو کمرے سے باہر یا کھلے میں رکھیں، اگر موم بتی پگھل جاتی ہے تو یہ سنگین صورت حال ہے.سونے کے کمرے اور دیگر کمروں میں 2 نصف پانی سے بھرے اوپر سے کھلے برتنوں کو رکھ کر کمرے کی نمی برقرار رکھی جا سکتی ہے.اپنے ہونٹوں اور آنکھوں اور گردن کو نم رکھنے کی کوشش کریںاور مفاد عامہ میں نہ صرف خود ان معلومات و ہدایات سے مستفیض ہوں بلکہ اپنے دیگر سبھی کو بھی لو سے بچانے کیلئے انہیں تمام معلومات و ہدایات سے روشناس کریں۔
hafikht@gmail.com

About حفیظ خٹک

Biographical Info

Top