میڈیا بدولت سابق باکسر عظم بلوچ کو ایک لاکھ کا چیک مل گیا

sindhاختر نواز
کراچی ، وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے سیف گیمز میں دو گولڈ میڈل جیتنے والے سابق باکسرمحمد عظیم بلوچ کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا، فیڈریشن کی عدم توجہی کے باعث سابق گولڈ میڈلسٹ باکسر دس سال سے پاکستان چوک پر سیکورٹی گارڈ کی نوکری کررہے ہیں، پاکستان چوک پر نجی بینک کے دروازے پر سیکورٹی گارڈ وردی میں موجود یہ کوئی عام شہری نہیں ہے،، یہ ہے دو بار سیف گیمز گولڈ میڈل چیمپئن محمد عظیم بلوچ جس نے بطور باکسر اپنے دور میں سیف گیمز سمیت مختلف مقابلوں میں ملک کا پرچم سربلند کیا، میڈیاکی جانب سے توجہ دلانے پر سندھ کے نوجوان وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے قومی ہیرو سے ملاقات کی اور اسے ایک لاکھ روپے کا چیک پیش کیا، اس موقع پر وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ قومی ہیرو کی قدرکرینگے، انہیں دوبارہ باکسنگ رنگ میں بطورآفیشل موقع دیا جائے گا،چند ہزار کی تنخواہ پر سیکورٹی گارڈ بنے قومی ہیرو نے کہا کہ وزیر کھیل شکریہ ادا کرتا ہوں، میری درخواست ہے کہ مجھے باکسنگ کی خدمت کرنے کا موقع دیا جائے1986 میں آخری گولڈ میڈلز حاصل کرنے والا محمد عظیم بلوچ باکسنگ فیڈریشن اور محکمہ اسپورٹس کی عدم توجہی کے باعث گزشتہ دس سالوں سے سیکورٹی گارڈ کی ملازمت کررہا ہے۔

 

 

About abdur rahman

Biographical Info

Top