عاصمہ جہانگیرکی قومی اعزازکے ساتھ تدفین کی جائے،وزیراعلیٰ

murad-ali-shah-aکراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سینئر وکیل اور معرف سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کو قومی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کرنے کی درخواست کردی۔نجی چینل کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی کہ عاصمہ جہانگیر کو قومی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے جبکہ صوبہ سندھ میں معروف وکیل کے انتقال پر قومی پرچم سرنگو رکھنے کی بھی استدعا کی گئی۔کراچی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے اور امید ہے کہ وہ صوبائی حکومت کو عاصمہ جہانگیر کی تدفین کے حوالے سے ’اقدامات‘ کرنے کی اجازت دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتِ سندھ نے صوبے میں سوگ کا اعلان کردیا ہے تاہم کچھ معاملات ایسے ہیں جس میں وفاقی حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔

Top