مردم شماری،وفاق نے جلد بازی دکھائی،وزیراعلیٰ

murad ali shah bکراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری کے مسئلے پر وفاق نے جلد بازی کا مظاہرہ دکھایا، 25 اگست کے اجلاس میں مردم شماری منظور نہیں،نتائج شائع کرنے کی بات ہوئی تھی، کیٹی بندر منصوبہ بہت وسیع ہے، ماضی میں کئے گئے وعدے یاد ہیں۔ یہ بات آج انہوں نے ٹھٹھہ میں ساحل ویلفیئر ٹرسٹ اسپتال کا سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصرحسین شاہ، محمود علی ملکانی، ڈاکٹر سکندر میندھرو اور ریحانہ لغاری و دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے پہنچے پر عوام نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں مردم شماری کےمعاملےپربات ہوئی جس پر وزیراعظم سے ملاقات کے دوران مردم شماری پر تحفظات سے آگاہ کیا اورانہوں نے کہا کہ سندھ کےدیہی علاقوں میں لوگوں کی گنتی کم کی گئی۔ 25اگست کےاجلاس میں مردم شماری منظورنہیں،نتائج شائع کرنےکی بات ہوئی تھی، جس پروفاق نےکچھ زیادہ ہی جلدبازی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی مردم شماری کوحلقہ بندیوں کیلئےاستعمال کرنےکی اجازت مانگی تھی ،پی پی پی کاکوئی کارکن نہیں چاہےگاکہ انتخابات ملتوی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سی سی آئی اجلاس میں میرے علاوہ کسی نے بات نہیں کی، کے پی کے وزیر پرویزخٹک نےحلقہ بندیوں پرایک لفظ نہیں کہا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نےمردم شماری کےنتائج پبلک کرنےکا مطالبہ کیا اور 3فیصدبلاکس کی دوبارہ مردم شماری کرانےکی تجویز دی جس پر وزیراعظم اورمردم شماری حکام نےمیرےتینوں مطالبات تسلیم کئے ہیں۔ کیٹی بندر منصوبے کے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کیٹی بندر کا منصوبہ بہت وسیع ہے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن پر چلتے ہوئے کیٹی بندرکامنصوبہ اپنے دورحکومت میں ہی منظورکرالیں گے، کیٹی بندر سے متعلق ماضی میں کیے گئے وعدے یاد ہیں،کیٹی بندر میں پاور پلانٹ بنائیں گے جو 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا اور بندرگاہ سمیت دیگر اہم چیزیں بھی منصوبے میں شامل ہیں جس میں گھارو اور گھگھر جمالی کو ملانے، دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والی پل، کراچی سے ٹھٹہ 94 کلومیٹر طویل 4 لائن روڈ جوکہ آخری مراحل میں ہے، کیٹی بندر سے علی بندر تک کوسٹل ہائی وے کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی دریاپرطویل ترین پل سندھ حکومت نےبنایا ہے

Top