عیدپرکراچی میں 13186اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پرمامور

police3کراچی عیدالفطرسال2018 کے موقع پرکراچی پولیس کے13186سمیت صوبے بھر میں مجموعی طورپر29826افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دیںگے،تمام مرکزی مساجد،امام بارگاہوں اور عیدگاہوں سمیت دیگر کھلے مقامات کی نماز عید سے قبل سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔یہ ہدایات آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عیدالفطر کے حوالے سے کراچی پولیس کی جانب سے مرتب کردہ سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ عید کے تینوں دنوں میں ضلعی وائرلیس کنٹرول رومز پر متعلقہ ایس ایچ اوز نمازعید کےآغازتااختتام کی تفصیلات باقاعدہ نوٹ کرائیں گے جبکہ کڑی نگرانی/علاقوں میں ریکی کی بدولت جرائم کے خلاف تمام ترمجموعی امور کو بھی انتہائی مربوط اور موُثر بنائیں گے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ایسٹ زون میں نماز عید کے حوالے س1367عیدگاہوں/مساجد/کھلےمقامات/امام بارگاہوں پر5336سےزائد پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جبکہ موبائل اور موٹرسائیکل پر مامور افسران اور جوان اسکے علاوہ ہیں۔ویسٹ زون میں نماز عید کے موقع پرکم وبیش1652عید گاہوں/مساجدکھلےمقامات/ امام بارگاہںوں پر5262کے قریب افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے جس میں پولیس موبائلزاورموٹر سائیکلز پر سوار افسران اور جوان شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ زون ساوُتھ میں نمازعیدالفطر کے حوالے سے857کے قریب عید گاہوں/مساجدکھلےمقامات/امام بارگاہںوں پرکم وبیش 2588پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دینگے ان میں موبائلز اور موٹر سائیکل سوار افسران اور جوان بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق سندھ کی دیگر پولیس رینج میں مجموعی طور پر16640 افسران اورجوان سیکیورٹی پر تعینات کیئے جارہے ہیں

Top