گڈفرائیڈے,نویں دسویں کاامتحان ری شیڈول کرنے کاحکم

Cheating-in-examsکراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مسیحی برادری کا مذہبی تہوار گڈ فرائیڈے کے روز ہونے والے ثانوی تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات ملتوی کرکے دوبارہ شیڈیول بنانے کی محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 مارچ کو عیسائی برادری کا (Good Friday) کا دن ہے، لہٰذہ عیسائی طلباء کا امتحانات دینا ممکن نہیں۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عیسائی تہوار کے روز ہونے والے پرچہ کا دوبارہ شیڈیول بناکر مجھے رپورٹ دیں۔

Top