ہندوخاندانوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے،آئی جی

ad khuaja newکراچی ترجمان سندھ پولیس کے مطابق دریا خان مری نواب شاہ میں ہندوکمیونٹی پر مسلح افراد کے حملوں، دھمکیوں اور مندر کو نقصان پہنچانے کے کیس کی انکوائری کے احکامات آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے انچارج کمپلین سیل سینٹرل پولیس آفس کو جاری کردیئے ہیں،علاوہ ازیں انہوں نے متذکرہ کیس کی انویسٹی گیشن بھی متعلقہ تھانہ سے انجارج کمپلین سیل کو منتقل کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں ہیں کہ کیس کی بلاامتیاز وتفریق انکوائری اور انویسٹی گیشن کے جملہ اقدامات کو انتہائی مؤثر اور مربوط بنایا جائے اور وقوعے میں ملوث ملزمان، ان کے سرپرستوں اور دیگر کارندوں کو قانون کی گرفت میں لاکر متاثرہ ہندوخاندانوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کی جان ومال کی حفاظت جیسے اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے متعلقہ پولیس کو بھی باقاعدہ پابند کیا جائے۔

Top