لیبرقوانین پرعمل درآمد کے لئے ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان

labour lawکراچی، سندھ حکومت کے سیکریٹری لیبر عبدالرشید سولنگی نے ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کے کام کے دوران مزدوروں کے تحفظ اور صحت سے متعلق گیارہویں ایوارڈ تقریب اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہلیبر قوانین کے 13 مسودے سندھ کی صوبائی اسمبلی میں قانون سازی کے آخری مرحلے میں ہیں، جنہیں جلد قانون کا حصہ بنایا جائے گا، سندھ اسمبلی ہی ملک کی وہ واحد اسمبلی ہوگی جس میں اسٹیک ہولڈز کی مشاورت سے مزدوروں کی صحت اور تحفظ کو لے کر قانون سازی کی جارہی ہے جس کا سب سے زیادہ فائدہ صنعتی ترقی کی صورت میں ملے گا۔اس موقع پر انہوںنے لیبر قوانین پر عملدرآمد کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان بھی کیا جو مزدور قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

Top