اے آئی جی سندھ مقصود احمد میمن ڈی آئی جی کے عہدے پر تعینات

rsz_1maqssod-ahmed-1کراچی،محکمہ داخلہ نے اے آئی جی سیکیورٹی سندھ مقصود احمد میمن کو ڈی آئی جی سیکیورٹی کے عہدے پر تعینات کردیا۔سندھ پولیس میں اے آئی جی سیکیورٹی کے عہدے پر اعلیٰ خدمات پیش کرنے پر وزارت داخلہ نے مقصود احمد میمن کو سندھ پولیس کے دیگر محکموں کی کارکردگی بڑھانے کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ انسپیکٹر جنرل سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کے تفصیلی دورہ کے بعد مقصود احمد میمن کو ڈی آئی جی سیکیورٹی کے عہدے پر تعیناتی کا آرڈر جاری کیا۔کراچی پولیس چیف کے ماتحت ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی مقصود احمد میمن نے پاکستان نیوی میں کمیشنڈ آفیسر کی حیثیت سے کیرئر کا آغاز کیا۔ بعد ازاں پولیس سروسز آف پاکستان میں بحیثیت اے ایس پی شامل ہوئے۔ جس کے بعد انہوں نے اے ایس پی سٹی لاہور، ایس پی اے سی ایل سی اور ٹاؤن پولیس افسر کراچی کے عہدوں پر بھی خدمات پیش کیں۔ مقصود احمد میمن کو سال دو ہزار بارہ میں سیکیورٹی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ اس کے علاوہ مقصود احمد میمن بین اقوامی تنظیم انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین بھی ہیں۔

Top