نگراں وزیراعلیٰ،قائدایوان و قائد حزب اختلاف کی بدھ کوملاقات

murad and khuajaکراچی سندھ میں نگران وزیراعلی کے انتخاب کے لئے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے درمیان غیر رسمی ملاقات کل جبکہ باضابطہ ملاقات جمعرات چوبیس مئی کو ہوگی۔نجی چینل کے مطابق سندھ میں پارلیمانی جماعتوں کا نگراں وزیراعلی کے لیے مختلف ناموں پر غور جاری ہے تاہم تاحال کسی پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔قائد ایوان مراد علی شاہ اور قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کے درمیان تاحال رسمی بیٹھک بھی نہ ہوسکی ہےذرائع کے مطابق وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان غیر رسمی ملاقات کل وزیراعلی ہاؤس میں ہوگی جب کہ باضابطہ ملاقات 24 مئی کو ہوگی۔سندھ میں حُکمران جماعت پیپلزپارٹی نگران وزیر اعلی کے لئے 3 ناموں پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے جن میں حمید سومرو، ڈاکٹر یونس سومرو اور جسٹس (ر) غلام سرور کورائی شامل ہیں۔حمید سومرو سابق وزیراعلی اللہ بخش سومرو کے پوتے اور پیشے کے لحاظ سے انجینئیر ہیں، ڈاکٹر یونس سومرو معروف آرتھوپیڈک سرجن ہیں جبکہ جسٹس (ر) غلام سرور سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج ہیں۔

Top