موٹرسائیکلزمیں ٹریکرنصب کرنے کے حوالے سے اجلاس

13-2-2018aکراچی وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی زیر صدارت ایک اجلاس میں نئی اور پرانی موٹر سائیکلز میں ٹریکرڈیوائس کی تنصیب جیسے اقدامات کا مختلف حوالوں سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری احکامات دیئے گئے ۔اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ،ڈپٹی سیکریٹری داخلہ اور محکمہ داخلہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔انہوں نے اجلاس میں شریک حکومت سندھ کے مختلف اور اہم شعبہ جات کے افسران کو ہدایات دیں کہ نئی موٹر سائیکلوں کے حوالے سے موٹربائیکس تیار کرنیوالی کمپنیز کو اس امر کا پابند بنایا جائے کہ بعد از ارزاں اورمعیاری ٹریکر ڈیوائس کی باقاعدہ تنصیب کے بعد ہی موٹرسائیکلیں مارکیٹ میں فروخت کے لیئے لائی جائیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ اس حوالے سے اسمبلی سے باقاعدہ بل کی منظوری کے سلسلے میں جامع سفارشات بھی ترتیب دی جائیں تاکہ ایسی تمام موٹرسائیکلوں میں معیاری اور سستےٹریکر ڈیوائس کی تنصیب باقاعدہ قانون کے مطابق لازمی بنایا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرانی موٹرسائیکلوں میں بھی ٹریکر ڈیوائس نصب کیئے جانیکے حوالے سے تمام تر مثبت اقدام پر مشتمل ایک ٹھوس حکمت عملی اور لائحہ عمل ترتیب دے کر ارسال کیا جائے تاہم ضرورت اس امر کی بھی ہوگی کہ نئی اور پرانی موٹرسائیکلیں استعمال کرنیوالے شہریوں کو ٹریکر ڈیوائس کی تنصیب اور اس کی افادیت پر مشتمل باقاعدہ آگاہی کے لیئے بھی ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔جن سے بلاشبہ ایسے کرائمز میں نمایاں کمی آئے گی

Top