شہبازشریف کی گورنرسندھ سے ملاقات،اہم امورپرگفتگو

shahbaz with goernerکراچی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات ہوئی جس میں ملک اور خصوصی طور پر سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہےنجی چینل کے مطابق گورنرہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور گورنرسندھ محمد زبیر کی ملاقات ہوئی، جس میں امن وامان کی صورت حال، معاشی کامیابیوں اورتوانائی سمیت دیگرامورپربات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ترقیاتی ایجنڈے کا ویژن رکھتی ہے، اللہ تعالیٰ نےموقع دیا توسندھ کے شہروں کی حالت بدل دیں گےمسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے گفتگو کے دوران گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ امن وامان، توانائی صورت حال میں بہتری وفاقی حکومت کی کاوشوں کا ثمرہے، ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لیے سب کومل کرکام کرنا ہوگا، گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ کراچی معاشی حب ہے، کوئی بھی سرگرمی معیشت پراثراندازہوتی ہے جبکہ امن وامان، توانائی صورت حال اسے سرمایہ کاری کے لیے پرکشش بناتی ہے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے سندھ حکومت پر تنقید کی ، اپنے ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ لگانے والوں کا اصل مطلب تھا “مرسوں مرسوں کوئی کام نہ کرسوں۔شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللّٰہ کراچی کا امن مسلم لیگ (ن) کی حکومت بحال کر چکی، اب سندھ کو اس کی بنیادی سہولیات بھی ہم انشااللہ فراہم کریں گے

Top