نارتھ کراچی صنعتی زون کیلئے دوکروڑاجراکافیصلہ

cm cm cmکراچی نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے نارتھ کراچی کے صنعتی علائقوں کی ترقیاتی منصوبوں، صفائی ستھرائی، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت اور استرکاری کے کاموں کیلئے ڈھائی کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ انھوں نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے سات رکنی وفد سے آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات دوران کیا۔ وفد نے نکاٹی کے پیٹرن جناب کیپٹن معیظ اے خان کی قیادت میں ملاقات کی جس میں نکاٹی کے صدر شاہد صابر،سینئر ناب صدر شوکت اسماعیل، نائب صدر سجاد ایچ وزیر سمیت وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری صنعت، کمشنر کراچی و دیگر نے موجود تھے۔ وفد نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں بڑھتے ہوئے مسائل سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کے صنعت کاروں کو ذہنی کوفت اور اذیت سے نجات دلائیں جس پر نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کمشنر کراچی صالح فاروقی کو فوراً مسائل حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ امید ہے کہ انڈسٹریل ایریا صفائی کے سلسلے میں انکا تعاون اہم کردار ادا کرے گا۔ ملاقات میں نکاٹی کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو صنعتکاروں کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Top