ماہ صیام،سرکاری دفاترکے اوقات کارکاشیڈول جاری

officeکراچی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہ صیام کے دوران دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں دفاتر صبح 8 سے دوپہر 2 بجے کھلیں گے جبکہ جمعے کے اوقات کار صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک ہوںگے۔ نوٹی فکیشن میں ہفتہ میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر کیلئے بھی شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ یہ دفاتر صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعے کو دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔

Top