سرکلرریلوے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار، کاپی چین بھیج دی،وزیراعلیٰ

11-4-2018کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہاہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کی فزیبلٹی بنوادی ہے،مجھے شہباز شریف کی طرح مائیک توڑنا اور الٹی سیدھی بات کرنا نہیں آتا، کراچی سرکلر ریلوے کی گراؤنڈ بریکنگ کرنے کے لیے بھی کاوشیں کی لیکن نہیں ہوسکی،4 ماہ میں کراچی سرکلر ریلوے کی فزیبلٹی مکمل کرکے ایڈوانس کاپی چائنا کو بھجوا دی ہے، وفاقی حکومت نے ہماری کاوشوں اور اقدامات کو کبھی بھی سنجیدہ نہیں لیا جس کے باعث کے سی آر منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا اور اب تو چائنا نے منصوبوں کیلئے فنڈنگ بھی روک دی ہے۔ اسحاق ڈار نے نومبر 2017 میں کہا تھا کہ ہم سرکلر ریلوے کی ایکنک سے منظوری دیں گے اور آج تک وہ منظوری نہیں ہوسکی۔ مراد علی شاہ صحافی کے ایک سوال کے جواب پر انھوں نے بتایا کہ مستقل نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف سے تین چیزیں مانگی تھی جس میں (1)خودمختیاری کی ضمانت، (2)ریلوے کی زمین اور (3) اسکو سی پیک میں شامل کرنا ہیں، خودمختیاری کی ضمانت ابھی تک نہیں ملی، ریلوے زمین دینے کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا باقی منصوبہ کو سی پیک میں جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) کے ذریعہ شامل کروالیا ہے۔

Top