وزیرداخلہ نے لاپتہ بچی ملنے پروالدین کے سپردکردی

sohail anwar saiyalکراچی وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے لاپتہ اور بعد ازاں مل جانے والی بچی ایمان فاطمہ کو اس کے والدین کے حوالے کردیا اس موقع پر انہوں نے رکشہ ڈرائیور اور مددگار15کورنگی پولیس ٹیم کو باالترتیب پچاس پچاس ہزار نقد انعام بھی دیا۔میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ایمان فاطمہ گذشتہ روز تھانہ کورنگی صنعتی ایریا کی حدود سے لاپتہ ہوگئی تھی جس کی ایف آئی آر مذکورہ تھانہ میں درج کی گئی بعداذاں یہ بچی ایک رکشہ ڈرائیور کو تھانہ کورنگی کی حدود میں ملی جس پر رکشہ ڈرائیور نے مذکورہ بچی کو مددگار15 کورنگی کی سپردگی میں دیا۔بعدازاں پولیس نے بچی کے والدین کو اس کے ملنے کی اطلاع کی۔وزیرداخلہ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور بلا ضرورت انہیں گھر سے باہر اکیلا ہر گز نہ بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ مسئلے یا مشکل کی صورت میں متعلقہ پولیس یا مددگار15کو لازمی طور پر اطلاع دیں تاکہ پولیس کی بروقت امداد کو یقینی بنایا جاسکے

Top