انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے ، شرجیل انعام میمن

sharjeelmemon-imrankhanکراچی،سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے اور سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ انسانوں کی بلا تفریق خدمت کرکے سبقت لے گیا ہے۔ وہ گزشتہ روز ڈیفنس میں سیلانی (پردیسی برانچ) میں مستحقین اور ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ نے لوگوں کی ہر شعبے میں خدمت کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کو جو بھی تعاون درکار ہوا فراہم کرے گی۔ اس موقع پر صدر سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ محمد یوسف لاکھانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر سیلانی ویلفیئر کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔ محمد یوسف لاکھانی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مستقبل کے دیگر منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ تقریب میں 41 ہزار خاندانوں میں راشن، عید کے کپڑے اور 5 سو روپے فی خاندان عیدی بھی دی گئی۔

Top