نواز شریف نا اہل: سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

خصوصی اہتمام ( رائٹرز کلب سروے)
nawaz sharefمیاں محمد نواز شریف کے خلاف عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق نااہلی کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ان تبصروں میں ملا جلا رجحان رہا۔ کچھ نے بھرپور مخالفت کی تو کچھ مسلسل حق میں بولتے رہے۔ تاہم رائٹرز کلب کی جانب سے ایک سروے کیا گیا جس میں کچھ دلچسپ قسم کے تبصرے شائع کیے جارہے ہیں۔

حنا سحر
چل اڑ جا رے پنچھی کہ یہ دیش ہوا بیگانا!!!

فوزیہ رعنا
تاریخ میں پہلی مرتبہ دلہن کے بجاے میاں رخصت ہو گیا ہے۔

موسیٰ غنی
نااہلی سے پاکستان مضبوط ہوگا۔

معاذ بن محمود
یہ قوم سو جوتے سو پیاز کی عادی ہے اور اسی قابل ہے۔

نازک جتوئی
نتیجہ یہ نکلا کہ صرف پیاز کھا لینا ہی بہتر حکمت عملی ہوتی ہے۔

3

یاسین صدیقی
اپنی حالت کا کچھ احساس نہیں ہے مجھ کو
میں نے اوروں سے سنا ہے کہ پریشان ہوں میں

معین چودھری
‏میاں شہباز شریف نے نااہل ہونے والوں کو 5، 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کر دیا ۔

مدیحہ صدیقی
‏حُكمران بَدلنے سے نہيں اَعمال بَدلنے سے حالات بَدليں گے۔

ضیا چترالی
یار میں نے حج سے واپسی پر 2 ماہ کی تنخواہ نہیں لی تھی۔ میں نااہل تو نہیں ہوا؟؟؟

علی رضا
نااہلی سے طاقتور کے احتساب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جس سے ملک مضبوط ہوگا۔

2

1
4
1

Iram Fatima
Iram Fatima
مضبوط عدلیہ کا کردار قابل تعریف ہے باعزت طریقے سے استعفی دیے دیتے تو بہتر تھا۔

Sam Noor
Sam Noor
سیاست میں دلچسپی ختم ھو چکی تھی۔ اب کچھ حوصلہ ہوا ہے۔

Bint Dera
Bint Dera
تمام سیاسی پارٹیاں جن پر کرپشن کا الزام ہے ختم کر دی جائیں نئے چہرے نئے لوگ نیا انتظام آنے کی ضرورت ہے گر پرانے چہرے نام بدل کر لوٹیں وہ تبدیلی نہیں شعبدہ بازی کہلائے گی عوام کا عدالتوں پر اعتماد بحال ہوا ہے اسے قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔


****************

نوٹ: کسی بھی تبصرے کا رائٹرز کلب یا ادارے کی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔ ادارہ اس سے بری الزمہ ہوگا۔ رابطے کے لیے درج ای میل پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
arif.jatoi1990@gmail.com

Top