کراچی میں شدید گرمی کا زور ٹوٹ نے والا ہے

sard-mosam محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق سات روز سے بند سمندری ہوائیں جمعے کے روز بحال ہونے کا امکان ہے ،سمندری ہوائیں چلنے کے بعد شہر میں شدید گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات کراچی عبدالرشید کا کہناہے کہ شہر میں جاری گرمی کی لہر ہوآں کارخ تبدیل ہونے کی وجہ سے ہے ،جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہوآں کی جگہ شمال سے گرم میدانی ہوائیں چل رہی ہیں ،تاہم جمعے کے روز سات روز سے بند سمندری ہوائیں دوبارہ چلنے کا امکان ہے ،جس کی وجہ سے گرمی کی جاری لہر میں نمایاں کمی واقع ہوگی ،چیف میٹرولوجسٹ کراچی کے مطابق منگل تا جمعرات شہر کا مجموعی درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیاگیا ،تاہم جمعے کے روز درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے ،عبدالرشید کا مذید کہناہے کہ ہفتے کے روز سے شہر میں جاری غیر معمولی گرمی کا زورٹوٹ جائے گا ،اور گذشتہ چندر وز کے مقابلے میں گرمی میں چھ ڈگری کمی واقع ہوگی اور اگلے چند روز کے دوران موسم معتدل رہے گا۔

Top