بہترین سیلفی کے لیے مائیکروسوفٹ کی مفت ایپ

selfie-snapperکراچی ، سان فرانسسکو مائیکروسوفٹ نے سیلفی کو خوبصورت بنانے کے لیے ایک ایپ متعارف کرادی ہے جو مشین لرننگ کے ذریعے خود سیکھ کر سیلفی کو بہتر سے بہتر بناتی ہے۔یہ ایپس تصویر لیتے ہوئے عمر، جنس، جلد، روشنی اور پس منظر کو نوٹ کرتی ہے اور اسی لحاظ سے سیٹنگ کرتے ہوئے سیلفی اتارتی ہے۔اس میں موجود 13 فلٹر، دھندلاہٹ اور تصاویر میں نوائز کو کم کرتے ہیں اور رنگوں کو بہتر بناتے ہیں۔ ایپس میں موجود آپشن تصویر کو بہتر سے بہترین بناتا ہے۔ سیلفی لینے کے بعد آپ کو پہلے اور بعد کی صویر دکھاتا ہے۔ایپس میں موجود تھیمز کے ذریعے رنگ، روشنی اور جلد کو نرم کر دینے والے فلٹر بھی آزمائے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آنکھوں کو واضح کرنے کے لیے ڈجیٹل برش بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو آنکھوں کو مزید بہتر اور خوبصورت بناتا ہے۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top