ڈینگی سے بچائو کیلئے ایل جی کااسمارٹ فون لائونچ

lgکراچی جنوبی کورین کمپنی کے نئے اسمارٹ فون میںحیرت انگیزٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے،جو مچھروں کو صارفین کے اردگرد نہیں آنے دے گی ۔ جی ہاں واقعی ایل جی نےکے سیون آئی نامی اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے جس کی پشت پر مچھروں کو دور بھگانے کے لیے ایک الٹراساؤنڈ سنسر نصب ہے ۔ اس فون میں الٹرا ساؤنڈ سنسر سے ایسی لہریں خارج ہوتی ہیں جو انسانوں کے لیے تو بے ضرر ہیں مگر مچھروں کو صارف سے دور رکھتی ہیںایل جی کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی پہلے ہی واشنگ مشینوں اور دیگر گھریلو مصنوعات میں استعمال کی جارہی ہے ۔ اس اسمارٹ فون میں اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم، 5 انچ اسکرین جو کہ ایچ ڈی ریزولوشن کی حامل نہیں، کواڈ کور پراسیسر جیسے مِڈ رینج فیچرز موجود ہیں

Top