کراچی امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے مسلسل استعمال سے بلڈ پریشر یا بلند فشار خون میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ایک صحت مند شخص کیلئے بلڈ پریشر کا وقتی بڑھ جانا اتنا خطرناک نہیں ، مگر جو افراد ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں اور دن میں اوسطاً 3 سے 4 گھنٹے موبائل فون سنتے ہیں ، ان کیلئے یہ جاننا انتہائی ضروری ہے کہ اگر 35 منٹ موبائل فون کا استعمال بلڈ پریشر کو 8 ایم ایم بڑھاتا ہے تو 3 گھنٹے موبائل کا روزانہ استعمال بلڈ پریشر میں تقریباً 40 ایم ایم تک اضافے کا باعث بن سکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق کانوں کے ذریعے جسم میں داخل ہونیوالی فون کی برقی مقناطیسی شعاعیں دماغ میں موجود خون کی نالیوں کو وقتی طور پر تنگ کر دیتی ہیں ۔ اس سے خون کے دباؤ میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق جہاں تک ہوسکے موبائل فون کم استعمال کیجئے ۔ خصوصاً ہائی بلڈ پریشر کے شکار مریض موبائل فون پر مختصر بات کریں۔