پاک وھیل ڈاٹ کام نے ونڈوز ایپ لانچ کردی

 pak wheelsپاکستان کی معروف آٹوموٹو پورٹل ہے جو ملک کے تمام آٹوموٹو صارفین کوکاروںکی خریدوفروخت ،کاروں سے متعلق معلومات کے تبادلہ اوران کے مختلف پرزوں کے لئے مرکزی جگہ فراہم کرتا ہے۔ پاک ویلیز نے اپنی استعدادکارمیں اضافہ اور توسیع کیلئے حال ہی میں 3.5 ملین ڈالرکی بین الاقوامی فنڈنگ اکٹھی کی ہے جو پاکستان کی سب سے بڑی ڈسکلوزڈ بین الاقوامی سرمایہ کا ری میں سے ایک ہے۔ اس سرمایہ کاری کی مدد سے پاک ویلیزنے اپنی ویب سائٹ کو مزیدوسیع کرنے اوراپنی پراڈکٹس اورسروسزکو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں تکنیکی ترقی اورمختلف میڈیمزکی تلاش شامل ہے ۔ماضی میں پاک ویلزنے اپنے موبائل ایپ کو Android اور iOS پرشروع کیا تھا جومختصرعرصہ میں ہی بڑی مقبول ہوئی تھی۔ ان ایپلی کیشنز کی کامیابی اوردستیاب سرمایہ کے بعد پاک ویلزنے WP پلیٹ فارم پر صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اپنے مقبول ایپ کے ونڈوز فون ورژن کا آغازکیا ہے۔ونڈوز فون کےلئے پاک ویلزکی جانب سے ایپلی کیشن کے تعارف کے ساتھ، WP کے صارفین کسی بھی کار، موٹرسائیکل یا آٹوپارٹس کی خرید وفروخت کیلئے اس پورٹل پر اپنا اشتہار پوسٹ اور شامل کر سکتے ہیں۔ وہ اس ایپلی کیشن پر دستیاب وسیع انتخاب سے اپنے مثالی گاڑی کو تلاش اور خریدار فون یا ٹیکسٹ پیغام کے ذریعے بیچنے والوں کے ساتھ رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

Top