اگلے دوروزمیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی

rsz_rainکراچی محکمہ موسمیات نے کراچی میں طوفان کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے آئندہ دو روز میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ برسات کا ایک سسٹم شہر کی جانب آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال میں ایک اچھی بات یہ ہوئی ہے کہ یہ نظام ملک کے نچلے علاقوں کی جانب آیا تھا جس سے سندھ کے مختلف علاقوں اور خصوصا کراچی میں معمول سے زائد بارشیں ہوئیں۔نجی چینل کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں کراچی میں ایسی ہی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جیسا کہ گزشتہ ہفتے دیکھنے میں آیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے منگل کی شب سے جمعہ تک سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ادارے نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی سمندری طوفان کی افواہوں میں صداقت نہیں ہے تاہم معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی۔

Top