پاکستان بھی رینسم ویئرکے حملے کاشکارہوگیا

computer-crashکراچی سائبر سیکیورٹی کے عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جمعہ سے شروع ہونے والا رینسم ویئر کا عالمی حملہ ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ یہ آنے والے دنوں میں مزید کئی ممالک تک پھیل سکتا ہے۔ 15 مئی 2017 تک دنیا بھر کے 150 ممالک میں مختلف افراد اور اداروں کے 2 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ کمپیوٹرز اس حملے کا شکار ہوچکے ہیں۔ پاکستان بھی WanaCryptor 2.0 یا WannaCry کہلانے والے اس رینسم ویئر کے حملوں کی زد پر آچکا ہے لیکن خوش قسمتی سے پاکستان میں ان حملوں کی شدت دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں کم ریکارڈ کی گئی ہے

Top