شہرمیں مویشی چورسرگرم، درجنوں جانورلے کرفرارہوگئے

MaveshiMandisuperhighwayphotoexpressکراچی کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر 6-G کے ایک گھر میں نامعلوم ملزمان صبح سویرے گھس گئے اور صحن میں بندھے چار بکرے اور بکریاں چوری کرکے فرارہو گئے،متاثرہ شخص خادم حسین چانڈیو کے مطابق چوری ہونے والے جانور وہ قربانی کے لیے لائے تھے جن کی مالیت ایک لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی رپورٹ تھانے میں درج کرانے کے باوجود پولیس چوری میں ملوث ملزموں کا سراغ نہیں لگا سکی ۔ ادھر بلدیہ رئیس گوٹھ میں مسلح ملزمان باڑے سے درجن سے زائد جانور چھین کر فرار ہوگئے جب کہ بھینس کالونی میں جانوروں کے بیوپاری سے مسلح ملزمان نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے دونوں واقعات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلدیہ رئیس گوٹھ میں واقع جانوروں کے باڑے میں ایک درجن سے زائد ملزمان اسلحے کے زور پر ایک درجن سے زائد بڑے جانور چھین کر ٹرک میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے

Top