بن کشمیر ادھورے ہیں ہم (سروے)

سروے: عارف رمضان جتوئی
kashmirکراچی اپڈیٹس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ”مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم“ پر ایک سروے کیا گیا۔ سروے میں پاکستانی عوام اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے۔ مذکورہ سروے قارئین کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ سروے میں آپ بھی اپنی آرا ء شامل کرسکتے ہیں۔

موسیٰ غنی1
کشمیر کی آزادی بھارت کی بربادی سے ہی ممکن ہے۔

نور فاطمہ
کشمیر،وادی بے نظیر پاکستان کی تھی،ہے اور رہے گی۔۔اس کے لیے جغرافیائی حدود آڑ نہیں آسکتیں۔

عبد الحمید
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر غزوہ ہند کا دروازہ ہے۔

اریشہ سہیل
آزادی حاصل کرنا اور اپنی مرضی کے مطابق زندگی بسر کرنا کشمیریوں کا حق ہے اور یہ حق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ بھارت ان پر جتنا ظلم کرلے اور اقوام متحدہ اس مسئلے کو جتنا بھی نظر انداز کرے، کشمیری اپنا حق حاصل کر کے رہیں گے۔

خنیس الرحمن
کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔ کشمیریوں کا خون ضرور رنگ لائے اور کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

ابراہیم حسن 2
یاران جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت
جنت نہ کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی(ان شاءاللہ)

زہرا تنویر

جہاں زندگی آزاد سانسوں کی منتظر ہوتی ہے اور جب زندگی کا دیا بجھتا ہے تو اس کی پامالی ہوتی ہے اسے وادی کشمیر کہتے ہیں۔

صباء ثاقب
کشمیری بہادر قوم ہے۔ بھارت 70سالوں تک ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ کر بھی ان کو جھکانے اور ہرانے میں ناکام رہا ہے۔

میمونہ صدف
ظلم کی چکی میں پسنے والے وہ مظلوم جو صبح آزادی کے انتظار میں ہیں۔

ہدایت الرحمن
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے۔

نجم الدین خان
کشمیر پاکستان کا حصہ اس پر اتنے عرصے سے قبضہ کرنا اور ظلم کی انتہا کرنا میرے خیال میں دنیا کی بڑی دہشت گردی ہے۔ کشمیری عوام پاکستان ہے انتہانی محبت رکھتے ہیں لیکن پاکستان کی خاموشی ان کے لیے عذاب سے کم نہیں۔

رابعہ ثناء
بھارت کشمیر کو ہار چکا ہے۔کشمیریوں کی اکثریت بھارت کے لیے اپنے اندر بے پناہ نفرت رکھتی ہے مگر المیہ یہ ہے کہ پاکستان بھی اس محاذ پر جیت نہیں سکا۔ کسی حکمران نے آج تک کشمیر کے لیے خلوص سے کوشش نہیں کی۔

فرح بھٹو
کشمیر کی عوام کا حق آزادی ہے۔ان کو اس حق سے محروم نہ کیا جائے۔

عمارہ کنول
کشمیری بھلے آزاد ریاست یا پاکستان میں الحاق چاہیں نا چاہیں لیکن یہ بات یقینی ہے کہ کشمیری اب بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں۔

نادیہ بھٹیKASHMIR 1
جینےکا حق مجھے بھی دو
میری بے بسی کو تماشا بنانے والو
خدا کی راہ میں سر کٹوائیں گے
اجالوں میں رہنے والو
جنت کے لیے اندھیروں میں بھی سماء جائیں گے
حیاتی تو پانی کا بلبلا ٹھہری
مر کے بھی ہم امر ہو جائیں گے

اریشہ خان گکھڑ
کشمیر کہ جسے دنیا جنت کی وادی کہتی ہے
اس جنت کی وادی میں اب خون کی ندیا بہتی ہیں

ودیا مسکان
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہیں امید ہے اک دن اس میں خوشیوں اور امن کی فضا قائم ہوگی۔

علی رضا
کشمیر کی پوری قوم آزادی کے لیے کھڑی ہے اگر پوری قوم آزادی کے لیے کھڑی ہوجائیں تو فوج کیا طوفان بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

قدسیہ مدثر
کشمیری بھارت سے آزادی چاہتے ہیں مگر جمہوریت کا راگ الاپنے والے بھارتی حکمران آزادی کی اس تحریک کو طاقت کے زور سے دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔7لاکھ سے زائد بھارتی افواج جذبہ  آزادی کو کمزور کرنے میں نا کام ہے۔دوسری جانب نام نہاد عالمی انسانی حقوق کے ادارےاور تنظیمیں بھی مظالم پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔  پاکستان کا کردارنہایت ہی اہم اور بنیادی نوعیت کا ہے ۔پاکستان کو چاہیے کہ آگے بڑھےاور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہر عالمی ادارے اور فورم پر آواز اٹھائے ۔آج بھی کشمیری اپنے بنیادی حقوق کے حصول اور آزادی کی منزل پانے کے لیے پاکستان کو دیکھ رہے ہیں۔

ثوبیہ اجمل
اللہ پاک کشمیریوں کو بھارت کے مظالم سے آزادی نصیب فرمائے اور ظالموں کو نیست و نابود کرے۔آمین

مریم احمد
زنجیر ٹوٹنے کی آواز آ رہی ہے ۔ہند کے ایوان لرزنے لگے ،کشمیر کی بیٹیاں بھی اپنے بھائیوں کے شانہ  بشانہ  میدان میں آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے ۔انشاءاللہ

عنابیہ چودھری
کشمیرسے ہماری وابستگی نہ صرف مذہبی ہے کہ بلکہ جغرافیائی بھی ہے۔اب کشمیر کی طالبات بھی اٹھ کھڑی ہوئی ہیں اور بھارتی سرکار پریشان ہے۔ انشا ء اللہ بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

عائشہ صدیقہ
پاکستان کو کشمیر کی بحیثیت خودمختار ریاست کا حق حاصل کرنے میں کشمیر کی مدد کرنا چاہیے۔

عنبر جمشید
جو بات جنگ پر شروع ہو کرسیوں پر بیٹھ کر حل نہیں ہوسکتی ۔آئے گاوہ دن انشاءاللہ جب ہمارا کشمیر ہمارا ہوگا،پھر صدیوں صدیوں تک نہرو جیسا شیطان نہ ہو گا۔ کشمیر تو رہے گا ہندو ستان نہیں ہو گا۔

صائمہ راجپوت
صرف نقشے پر کشمیر کو اپنا کہنے والے بھارتی بھول جاتے ہیں کہ وہ دھوکے سے جس کشمیر کو اپنا کہتے ہیں وہ کشمیر تو ازل سے پاکستان کا حصہ ہے اور آخرت تک پاکستان کا حصہ ہی رہے گا ۔ان شاء اللہ وہ دن بھی جلد ہی آئے گا جب کشمیر نقشے پر بھی پاکستان کا حصہ کہلائے گا۔ کشمیر پاکستان کا تھا، پاکستان کا ہے اور پاکستان کا ہی رہے گا ۔ان شاء اللہ

Top