پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کارجحان

karachi-stock-exchange-kse3کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 925 پوائنٹس گر کے 40 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔نجی چینل کے مطابق مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اسلام آباد احتساب عدالت کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جولائی کو سنائے جانے کی خبر کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار شدید مندی کا شکار ہوا۔اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ جب تک ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا نہیں جائے گا تب تک کاروبار متاثر رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئل اور بینکنگ سیکٹر میں مندی کے رحجانات دیگر شعبہ جات کے مقابلے غیر معمولی رہے۔

Top