Tuesday, October 27, 2020
Home Trending آئین وقانون کے ذریعے ہی حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے، ڈاکٹر معراج...

آئین وقانون کے ذریعے ہی حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ

Dr.Miraj-Ul-Hudaکراچی،         جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی حکمرانی اورجمہوری وپرامن جدوجہد کے ذریعے ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔14اگست دراصل قیا م پاکستان کے حقیقی مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا یوم عزم ہے۔اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ملک کے68ویں جشن آزادی کے موقع پر صوبائی دفتر قبامیںپرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی نائب امیر عبدالغفار عمر،نائب قیم ڈاکٹر فواداحمد،ناظم عمومی محمددین منصوری اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

صوبائی امیر نے مزید کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے جس عظیم مملکت کا خواب دیکھا اورراستے کا انتخاب کیا، اس کی منزل صرف اور صرف اسلام تھا۔پاکستان کو حقیقی معنی میں ایک جمہوری ،اسلامی اورفلاحی ریاست بنا کر ان بزرگوںکے خوابوں کو پورا کیا جاسکتا ہے۔اس لیئے ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ شہداکے خوابوں کی تکمیل کرنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔جماعت اسلامی اپنے قیام کے روز اول سے ہی اسی مقصد کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔آخر میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد اورملکی سالمیت واستحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...