فوج نے آئی جی سندھ کا مبینہ اغوا کامعاملے کی انکوائری مکمل کرلی جبکہ واقعے میں ملوث افسران کو معطل کردیا گیا۔ آ ئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن صفدر کی گرفتاری اور آئی جی سندھ کے اغوا کی تحقیقات آرمی چیف کی ہدایت پر کی گئی۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ 18-19 اکتوبر کی درمیانی شب رینجرز اور حساس ادارے کے افسران کی کارروائی عوامی ردعمل کا نتیجہ تھی، افسران نے پولیس کو معاملے میں سست پایا، کشیدہ مگر پر اشتعال صورتحال پر قابو پانے کے لیے ان افسران نے اپنی حیثیت میں کسی قدر جذباتی ردِ عمل کا مظاہرہ کیا۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذمے دار اور تجربہ کار افسران کے طور پر ایسی ناپسندیدہ صورتحال سے گریزکرنا چاہیے تھا جس سے ریاست کے دو اداروں میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئی جی سندھ کے اغوا کے معاملے کی انکوائری مکمل کرلی ہے جبکہ واقعے میں ملوث افسران کو فوری طور پر معطل کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔