Tuesday, October 27, 2020
Home Trending آباد ایکسپو انٹرنیشنل 2014 میں دوسرے روز بھی ہزاروں افراد کی شرکت

آباد ایکسپو انٹرنیشنل 2014 میں دوسرے روز بھی ہزاروں افراد کی شرکت

08کراچی،         ایکسپو سینٹر آباد ایکسپو انٹرنیشنل 2014 میں دوسرے روز بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی، نمائش میں وفاقی سیکریٹری ہاوسنگ یونس داھاگہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی رﺅف اختر فاروقی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل منظور قادر کاکا، سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل خاور زمان، پروفیسر نعمان، انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹ کی چیئرپرسن ممتاز گیلانی اور عاطف عثمانی ، ایف پی سی سی آئی کے صدر زکریاعثمان،حاجی شفیق الرحمن،عقیل کریم ڈھیڈی سمیت کئی ملکی اور بین الاقوامی ماہرین شہر کی معروف شخصیات اور سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آباد ایکسپو کی جانب سے منعقد کیے گئے سیمینار میںاسمارٹ سٹی اینڈاربن ازم جبکہ دوسرے دن تعمیراتی صنعت کا ملکی معیشت میں کردا ر کے موضوع پر ماہرین نے کراچی کے مسائل کو اجاگر کیا اور اس کے حل پیش کیے۔آباد ایکسپو انٹرنیشنل 2014 کے دوسرے روز مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت ہزاروں شہریوں نے تعمیراتی صنعت کے منصوبوں اور اس سے منسلک انڈسٹری کی مصنوعات میں گہری دلچسپی لی، کئی کمپنیوں نے اپنے اپنے رہائشی منصوبوں کا اعلان کیا جس کی بے پناہ پزیرائی ملی، لوگوں کو پہلی مرتبہ ایک چھت تلے بلڈنگ میٹریلز تیار کرنے والی سینکڑوں کمپنیز کی مصنوعات کو دیکھنے اور پسند کرنے کا موقع ملا۔

شہریوں کے مطابق اس سے قبل وہ مختلف مارکیٹوں میں گھر کی تعمیر میں استعمال ہونے والی اشیا تلاش کرتے پھرتے تھے مگر اس نمائش نے انہیں موقع فراہم کیا ہے کہ وہ تمام مصنوعات کو ایک جگہ دیکھ سکیں اس کے علاوہ مختلف ہاﺅسنگ پروجیکٹس کی تفصیلات بھی ایک ہی جگہ معلوم ہوگئیں۔ نمائش میں پہلے اوردوسرے روز بھی آباد کی جانب انعامات کی بارش جاری رہی اور تقریبا 200 موبائل فونز ،پانچ موٹرسائیکلز، پانچ عمرے کے ٹکٹ،ایل سی ڈی،ایل ای ڈی،بائی سائیکلز،100 وال کلاک ،ایک ہزار سے زائد گفٹ پمپرز قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کو دئیے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...