Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت آتش بازی کی پابندی کو یقینی بنایا جائے، کمشنر کراچی

آتش بازی کی پابندی کو یقینی بنایا جائے، کمشنر کراچی

Shoaib Siddiqui KPCکراچی،     کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے تمام ڈپٹی کمشنر زاسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکاروں کو ہدایت کی ہے کہ انتظامیہ کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ نے شب برات کے مو قعہ پر آتش با زی کے سامان کی تیا ری ۔ فروخت اور استعمال کے خلاف پا بندی عائد کرنے سے متعلق دفعہ 144 کا نو ٹیفکشن جا ری کردیا ہے لہذا تمام انتظامی افسران دفعہ 144 کے تحت پا بندی کو یقینی بنائیں اور اس پا بندی پر مکمل عمل درآمد کروائیں یہ ہدایت انھو ں نے اپنے دفترمیں اس حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے دی۔

اس مو قعہ پر ایڈیشنل کمشنر ون محمد اسلم کھو سو ۔ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل شاہزیب شیخ کے علاوہ دیگر افسران بھی مو جو د تھے۔ کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر کہا کہ شب برات کے مو قعہ پر آتش با زی کی وجہ سے عبادت گزاروں۔ مریضو ں اور کمزور دل والوں کو سخت مشکلا ت اور شدید ذہنی ازیت کا سامنہ اٹھانا پڑتاہے اور پٹاخوں اور کریکرز کی زور دار آواز کے با عث اکثر مریضوں اور کمزور دل والوں کی حالت غیر بھی ہو جا تی ہیں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ شہریوں کی جا ن وما ل کی حفاظت ، آتشزدگی کے واقعا ت سے بچنے اور لوگوں کو پر سکون عبا دت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے شب برات کے مو قع پرآتش بازی کے سامان کی تیاری ، فروخت اور استعمال پر مکمل پا بندی عائد کرکے اس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائےـ

شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ تما م انتظامی افسران متعلقہ پو لیس افسران کے ہمراہ علاقوں کادورہ کریں اور آتش با زی کے خلاف محکمہ داخلہ کی جانب سے عائد دفعہ 144 پر پا بندی کو یقینی بنا ئیں ۔کمشنر کراچی نے مزید ہدایت کی کہ انتظامی افسران تمام ڈی ایم سیز کے ساتھ ملکر قبرستانو ں میں جھا ڑیوں کی کٹائی ۔صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو یقینی بنا یا جا ئے جبکہ شب برات کے موقع پر قبرستانو ں میں لوگوں کے رش کے پیش نظر سیکوریٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے بھی خصوصی انتظاما ت کیئے جا ئیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...