Saturday, October 24, 2020
Home کھیل آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈکپ فائنل میں رسائی حاصل...

آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈکپ فائنل میں رسائی حاصل کرلی

australiawon270x160320x180آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے سیمی فائنل میں پچانویں رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی کرلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر نے تین، مچل جونسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا فائنل میں نیوزی لینڈ سے ٹرافی کی جنگ لڑے گا۔سڈنی میں کھیلے جارہے عالمی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے کیا تاہم وارنرابتداء میں ہی پویلین لوٹ گئے۔ دوسری وکٹ پر ایرون فنچ نے اسٹیو اسمتھ کے ہمراہ ایک سو بیاسی رنز کی شراکت داری قائم کی۔ اسمتھ ایک سو پانچ جبکہ فنچ اکیاسی رنز پر آوٹ ہوئے۔ بعد میں آنے والوں بیٹسمینوں میں کوئی بھی تیس رنز کا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔ آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں تین سو اٹھائیس رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے اومیش یادو نے چار، موہت شرما نے دو جبکہ اسپنر ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔تین سو انتیس رنز کے تعاقب میں بھارتی بیٹسمین اسکور کا دفاع نہیں کرسکے۔ آغاز میں آسٹریلین فیلڈنگ اتنی اچھی نہیں رہی اور دونوں اوپنرز کے کیچ گرائے گئے۔ تاہم مچل جونسن نے پہلے ویرات کوہلی اور پھر روہت شرما کو پویلین بھیج کر آسٹریلیا کی ٹیم میں واپسی کروائی۔ بھارت کی جانب سے کپتان ایم ایس دھونی پینسٹھ رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ دھون پینتالیس اور ریہانے چوالیس رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ فالکنر نے تین، مچل جونسن اور اسٹارک نے دو دو وکٹیں حاص کیں۔اسٹوین اسمتھ کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اتوار کو ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ڈی آئی جی سی آئی اے کو ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج مل گیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور 14 روز کےلئے قرنطینہ میں چلے جانے...

اسٹیل ٹائون میں پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی 10 گرفتار

کراچی، پولیس اسٹیل ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون،10 افراد گردفتار،، پولیس کے مطابق گرفتار کرئے گئے افراد غیر...

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو کورونا ہوگیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، پولیس زرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے جمعہ...

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...