Thursday, October 22, 2020
Home کھیل آل کراچی فٹبال، پاک بلوچ نے کوارٹر فائنل میں اپنی نشست کنفرم...

آل کراچی فٹبال، پاک بلوچ نے کوارٹر فائنل میں اپنی نشست کنفرم کرلی

FC ROVERS VS PAK BALOCHکراچی،         کراچی اسپورٹس کے زیر اہتمام تیسرا آل کراچی پیر جی سعید الدین میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاک بلوچ گارڈن ویسٹ نے ایف سی روورز ملیر کینٹ کو ٹائی بریکر پر شکست دےکر سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرلی۔

عبداﷲ ہارون فٹبال اسٹیڈیم، کھجی گراو¿نڈ گلبہار پر کھیلے گئے پہلے کوارٹرفائنل میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ اسامہ نور نے 14 ویں منٹ میں خوبصورت ہیڈر سے ایف سی روورز کو سبقت دلادی جسے دوسرے ہاف میں انٹر نیشنل ظفر مجید نے برابری میں تبدیل کرکے میچ کو پنالٹی ککس پر پہنچادیا جہاں پاک بلوچ نے 4-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے وحید مجید، شعبان، سمیر اور صابر نے گیند کو باآسانی جال تک پہنچایا جبکہ ایف سی روورز کے اسامہ نور اور عظمت خان ہی گیند کو جال میں ڈال سکے۔ ریفری عبدالرو¿ف کے معاونین فاروق اور اسلم جبکہ میچ کمشنر عابد تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...