Saturday, October 31, 2020
Home Trending ائیرپورٹ پر دہشت گردوں کا دوبارہ حملہ، اے ایس ایف کا...

ائیرپورٹ پر دہشت گردوں کا دوبارہ حملہ، اے ایس ایف کا منہ توڑ جواب

asf-base-camp-attackکراچی، جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے ایئرپورٹ پر ایک بار پھر حملہ کر دیا جب کہ اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے حملہ آوروں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جدید ہتھیاروں سے لیس ملزمان نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل اے ایس ایف کے کیمپ نمبر 2 پر دھاوا بول دیا جب کہ اے ایف ایس، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے۔

اے ایس ذرائع کا کہنا ہے گاڑی میں 5 حملہ آوروں نے پہلوان گوٹھ اور کچے کے علاقے سے ایئرپورٹ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ حملے کے دوران فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا جب کہ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے اور کراچی آنے والی تمام فلائٹس کو دوسرے شہروں کی جانب منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا ہے جب کہ حملہ آور گلستان جوہر کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے جس مقام سے حملہ کیا سیکیورٹی فورسز نے اس کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھی جدید ہتھیاروں سے لیس 10 دہشت گردوں نے کراچی ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اے ایس ایف، رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد جاں بحق جب کہ 10 حملہ آور مارے گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

لیاری،ڈاکو نیاز دینے کے بہانے گھر کا صفایا کرگئے

کراچی: لیاری بہار کالونی میں مسلح ڈاکو نیاز دینے کے بہانے گھر میں داخل ہوئے اور طلائی زیورات سمیت نقد رقم لوٹ...

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...