Thursday, December 3, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عیسیٰ نگری قبرستان سے بچے کی گلہ کٹی لاش ملی

عیسیٰ نگری قبرستان سے نومولود بچے کی گلہ کٹی لاش ملی، رسیکیو کے ذرائع کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا، اہل علاقہ...

اسٹیل مل کی نجکاری سب سے بڑی ڈکیتی ہے، سعید غنی

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم کسی کو اسٹیل ملز کی زمین اور اس کے اثاثے ہتھیانے نہیں...

کھانوں پر پابندی، شادی ہالز ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

شادی ہالز میں کھانوں پر پابندی کےخلاف آل پاکستان شادی ہالز ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ، اس موقع پر رہنمائوں کا...

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں...

اب خون سے موبائل بیٹریاں چارج ہوسکیں گی

blood-charjingکراچی ، مستقبل میں جلد چارج ہوجانے والی اور دیر تک چارج رہنے والی بیٹریوں کی بہتر کارکردگی اور زیادہ صلاحیت کا انحصار خون میں پائے جانے والے ہیم پر بھی ہوگا ۔ ییل یونیورسٹی میں ماہرین کی ایک تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ غیرمعمولی کارکردگی کی حامل لیتھیم آکسیجن بیٹریوں کو بہتر اور قابلِ عمل بنانے میں عمل انگیز (کیٹالسٹ) کے طور پر ہیم سے زبردست مدد لی جاسکتی ہے جو خون کا لازمی حصہ بھی ہوتا ہے ۔ موبائل ، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ میں آج کل جو بیٹریاں عام استعمال ہورہی ہیں انہیں لیتھیم آئن بیٹریز کہا جاتا ہے مگر اِن آلات میں بجلی کی ضرورت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ان بیٹریوں کو بار بار چارج کرنے کی ضرورت پڑتی ہے اور اس میں خاصا وقت بھی لگ جاتا ہے ۔ سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ یہ مسئلہ آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے اور اس میں ہیم نامی سالمہ بطور عمل انگیز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے ۔ یہ سالمہ (مالیکیول) اس اعتبار سے منفرد ہے کہ یہ ایک طرف تو لیتھیم آکسیجن بیٹری کو چارج ہونے کے لیے درکار توانائی کم کردیتا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ الیکٹروڈز پر لیتھیم پرآکسائیڈ بھی جمع ہونے نہیں دیتا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے لیے گوشت حاصل کرنے کی غرض سے روزانہ لاکھوں کی تعداد میں جانور ذبح کئے جاتے ہیں اور ان سے نکلنے والے خون کی محفوظ تلفی ایک مسئلہ ہی رہتی ہے لیکن لیتھیم آکسیجن بیٹریوں میں ہیم کا استعمال اُن کی کارکردگی بڑھانے کے ساتھ ساتھ آلودگی کا باعث بننے والے اس خون کے بہتر استعمال کی راہ بھی ہموار کرے گا ۔
abdur rahman
Biographical Info
Open chat