Thursday, October 22, 2020
Home کھیل اب روبوٹ ٹریفک کنٹرول اور قانون شکنوں کی گرفت میں معاون بنیں...

اب روبوٹ ٹریفک کنٹرول اور قانون شکنوں کی گرفت میں معاون بنیں گے

robot traffic control1کانگو: افریقی ملک کانگو میں ایک خاتون کے تیار کردہ روبوٹ نے ٹریفک مسائل کو حل کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے دیگر ترقی پزیر ممالک کی طرح کانگو کے دارالحکومت کنساشا میں بھی ٹریفک کے مسائل انتہائی گھمبیر ہیں لیکن “ایسائی تھریسا” نامی مقامی خاتون نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہورہا ہے۔ 8 فٹ قدامت کے اس روبوٹ میں نصب لال،ہری اور پیلی روشنیوں سے جہاں ٹریفک کو کنٹرول کیا جاتا ہے وہیں اس میں موجود ایل ای ڈی ڈسپلے راہ گیروں کو سڑک پر چلنے یا رکنے کے لئے رہنمائی بھی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ روبوٹ میں موجود کیمرہ ٹریفک توڑنے والوں کی تصویریں اتارتا ہے جس سے ٹریفک توڑنے والے باآسانی پکڑے جا سکتے ہیں۔ روبوٹ کو تیار کرنے والی “ایسائی تھریسا” کا کہنا تھا کہ کانگو کا شمار دنیا کے غریب ملکوں میں ہوتا ہے اور اس ٹیکنالوجی کے ذریعے حکومت سڑکوں کی تعمیر پر آنے والے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ لوگوں کا وقت بھی بچاسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...