Monday, October 26, 2020
Home کھیل احمد شہزاد کلیئر، زمبابوے کے خلاف ڈراپ نہیں ہوں گے

احمد شہزاد کلیئر، زمبابوے کے خلاف ڈراپ نہیں ہوں گے

ahmed shehzad1برسبن: زمبابوے کے خلاف ورلڈ کپ کے گروپ میچ کے لئے پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہونے والے احمد شہزاد کو کلئیر قرار دے دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پریکٹس سیشن کے دوران احمد شہزاد کو بائیں پاؤں کی ایڑھی میں چوٹ لگی جس سے وہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ایم آئی آر ٹیسٹ بھی کرا گیا جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں تاہم انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا۔ دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ احمد شہزاد معمولی انجری کا شکار ہوئے تھے تاہم ان کا چوٹ ایسی نہیں کہ انہیں زمبابوے کے خلاف میچ سے ڈراپ کیا جائے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کو اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اور فاسٹ بولر جنید خان کی صورت میں خسارے کا سامنا رہا جو ورلڈ کپ سے قبل ہی انجری کا شکار ہونے کے بعد ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا سے متعلق اپنے وڈیو بیان مین کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران...

نیب نے سندھ حکومت کو 224 ملین سے زائد کی رقم حوالے کر دی

چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے...

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...

پاک بحریہ سمندری سرحد کے دفاع کے ساتھ خدمت خلق میں بھی کوشاں

پاک بحریہ کی جانب سے مبارک ولیج کراچی میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ کا قیام,پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا...