Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم ارشد پپو قتل کیس کی اہم دستاویزات غائب

ارشد پپو قتل کیس کی اہم دستاویزات غائب

arshad pappu1کراچی: ارشد پپو قتل کیس میں چشم دید گواہوں اور شناخت پریڈ سے متعلق دستاویزات ناظر عدالت کے دفتر سے غائب ہوگئی ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت ارشد پپو قتل کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا گزشتہ سماعت پر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس نے 2 چشم دید گواہوں کا ضابطہ فوجداری کے تحت بیان قلمبند کیا تھا اور ملزمان کی شناخت پریڈ بھی کرائی بیانات کی کاپی اور شناخت پریڈ کی رپورٹ سیل کرکے ناظر سٹی کورٹ کو ارسال کی تھی تاہم ناظر کے دفتر سے تمام دستاویزات غائب ہیں اس انکشاف پر فاضل عدالت نے سیشن جج جنوبی کو معاملات سے آگاہ کیا اور تحقیقاتی رپورٹ طلب کی جس پر سیشن عدالت نے آگاہ کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ آفس سے انھیں کوئی دستاویزات موصول نہیں ہوئی۔ اس موقع پر وکیل سرکار نے عدالت کو بتایا کہ دستاویزات کی نقول پولیس فائل میں موجود ہے جسے عدالت میں پیش کیا جاسکتا ہے وکیل صفائی نے اعتراض داخل کیا کہ دستاویزات کی نقول کیس کا حصہ نہیں بنائی جاسکتی، فاضل عدالت نے وکیل صفائی کے اعتراض داخل کرنے پر دلائل کیلیے سماعت12مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...