وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ وفاقی وزیراسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا موصوف ذرا پنجاب کا چکر لگاکر آئیں اور عثمان بزدار کو انرجی ڈرنک پلائیں تاکہ وہ عوامی مسائل حل کریں، انہوں نے کہا پاکستان میں جرائم کی سب زیادہ شرح میں پنجاب پہلے نمبر پر ہے، ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دھمکیوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا وہ 2023 تک وزیراعلیٰ رہیں گے