Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت جی سی ٹی اور سیفی کالج میں...

اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت جی سی ٹی اور سیفی کالج میں دو روزہ کتب میلے کا انعقاد

کراچی۔ اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ سیفی کالج اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں نئے آنے والے طلبہ کے لئے دو روزہ بک فئیر اور استقبالیہ کا اہتمام bookfairکیا گیا۔ جمعیت کے تحت کیے گئے استقبالیہ اور کتب میلے میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ رضی،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حافظ بلال،امیرجماعت اسلامی ضلع غربی عبدالرزاق،پرنسپل جی۔سی۔ٹی لیاقت علی خان، وائس پرنسپل سیفی کالج عمران جونیجواورناظم جمعیت زون غربی نصرت علی سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسا مہ رضی نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتی ہے۔ ناظم جمعیت کراچی حافظ محمد بلال نے کہا کہ استقبا لیہ اور کتب میلے کا مقصد طلبہ میں علم دوستی پیدا کرنا اور علم کی دہلیز پر اپنے مقام کی قدر و قیمت کا احساس پیدا کرنا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ در حقیقت طلبہ کی وہ نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ طلبہ کی فکری و نظریاتی تربیت کی ہے اور جمعیت اس اجتماعیت کا نام ہے جس نے ہر مقام پر طلبہ کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے جس کی مثال آج کا یہ استقبالیہ اور کتب میلہ ہے۔جمعیت آپ سے یہ تقاضہ کرتی ہے کہ آپ ایک اچھے مسلمان اور ایک ہونہارطالب علم بن کر ابھریں۔ ملک و قوم کی امیدیں اب صرف آپ سے وابستہ ہیں اور آپ نے ہی اس ملک کو تمام مشکلات سے نکالنا ہے۔طلبہ کے سامنے ایک بہت بڑا چیلنج ملک کی موجودہ صورتحال ہے

حفیظ خٹک
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...