Friday, October 30, 2020
Home Trending اسٹاک ایکس چینج، 100 انڈیکس 201.05 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکس چینج، 100 انڈیکس 201.05 پوائنٹس کا اضافہ

kse13-8کراچی،         کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 28400 اور 28500 کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کار ی مالیت میں 40 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 39.33 فیصد کم جبکہ 66.76 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ملک کے سیاسی افق پر چھائی بے یقینی اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات وزیر اعظم کے اعلان کردہ جوڈیشل کمیشن کو مسترد کرنے اور وزیر اعظم کے استعفیٰ کے مطالبے کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 28197کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب بینکنگ ،سیمنٹ ،پیٹرولیم اور فرٹیلائزر سیکٹر میں حصص کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شیئرز کی قیمتیں کم ہونے کے بعد یہ سرمایاکاروں کے لیے اس حد تک پرکشش بن گئے کہ انویسٹرز نے سیاسی بے یقینی کے باعث ہونے والے خدشات کے باوجود انہیں خریدنا شروع کردیاہے۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس201.05پوائنٹس اضافے سے28505.55پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر355کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے237 کمپنیوں حصص کے بھاو¿ میں اضافہ،100کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ18کمپنیوںکے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں40ارب79 کروڑ86 لاکھ23ہزار708 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر66کھرب96ارب9کروڑ33لاکھ84 ہزار602 روپے ہوگئی۔

بدھ کو کاروباری سرگرمیاں13کروڑ38لاکھ53ہزار540شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں8کروڑ68لاکھ3ہزار870 شیئرزکم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت99.87روپے اضافے سے7499.87 روپے،باٹا پاک کے حصص کی قیمت39.74روپے اضافے سے3324.38روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت160.00روپے کمی سے10100.00روپے جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت52.93روپے کمی سے1025.00روپے پر بند ہوئی۔

بدھ کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ 26لاکھ20ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت15پیسے اضافے سے 7.82 جبکہ میپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں80لاکھ65ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت5پیسے کمی سے27.37روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30 انڈیکس151.98پوائنٹس اضافے سے19862.15پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس341.38پوائنٹس اضافے سے46115.93جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس127.06پوائنٹس اضافے سے 20912.28پوائنٹس پر بند ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...